Breaking Ticker

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال جانیے

By TheNewsNest October 10, 2026


پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال جانیے




پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال جانیے

  • خیبرپختونخوا اور پنجاب کے درمیان راستے بند ہونے سے پشاور میں آٹا مہنگا
  • کے پی میں ایمرجنسی لانگ مارچ سے نہیں بلکہ سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے لگے گی: طارق فضل چوہدری
  • پی ٹی آئی مارچ جاری، محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر کے پس پردہ رابطے برقرار

AM

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا

رسول داوڑ

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو مراسلہ ارسال کردیا۔

اسپیکر نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ قانونی جواز اور ضابطے کی تکمیل کے بغیر ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس نہ لی جائے اور جن ارکان کی سکیورٹی واپس لی گئی ہے، اسے فوری طور پر بحال کیا جائے۔

مراسلے کے مطابق ارکان اسمبلی کی سکیورٹی اسمبلی مراعات ایکٹ 2026 کے تحت قانونی تقاضوں سے مشروط ہے۔

بابر سلیم سواتی نے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال میں ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے سے سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، منتخب عوامی نمائندوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانونی تقاضوں کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔

اسپیکر نے خبردار کیا کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں متعلقہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔




No comments:

✉